کرنچی مزیدار پکوڑہ بنائے جو پہلے کبھی نہیں کھایاہو گا

87

اجزاء:
•بیسن_____ آدھ پاؤ
• آلو_____ 1 عدد
•پیاز_____ 1 عدد
•ہری مرچ_____ 2 عدد
•اجوائن_____ 1 چٹکی
•کھانے کا سوڈا_____ 1 چٹکی
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ کٹُی ہوئی
•زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•ثابت دھنیا_____ 1 چائے کا چمچ
•تیل_____ حسبِ ضرورت
آلو کو لمبائی میں باریک کاٹ لیں، ساتھ ہی پیاز کے سلائس کاٹیں۔
اب ہری مرچ کو باریک کاٹ لیں۔
پھر ایک برتن میں بیسن، آلو، پیاز، ہری مرچ، کُٹی لال مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا، اجوائن اور کھانے کا سوڈا ڈال کر مکس کریں اور پانی سے گھول کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
آخر میں حسبِ ضرورت تیل گرم کرکے پکوڑے ڈال کر فرائی کرلیں اور گرم گرم سرو کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.