چٹ پٹی پاپری دہی چنا چاٹ بنانے کا طریقہ

63

دہی چنا چاٹ

اجزاء:
•دہی_____ آدھ کلو
•زیرہ_____ 2 چائے کے چمچ بھنا ہوا
• ہری مرچ کا پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•نمک_____ آدھ چائے کا چمچ
•چنے_____ آدھ کلو اُبلے ہوئے
•پھلکیاں_____ 1 کپ بھیگی ہوئی
•آلو_____ 2 عدد اُبلے ہوئے
•اِملی کی چٹنی_____ آدھ کپ
•پیاز_____ حسبِ ضرورت
•ٹماٹر_____ حسبِ ضرورت
•ہری مرچ_____ حسبِ ضرورت
•ہرا دھنیا_____ حسبِ ضرورت
•پودینہ_____ حسبِ ضرورت
•گول مرچ_____ 6 عدد
•زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•ثابت دھنیا_____ 1 چائے کا چمچ
•اجوائن_____ 1 چائے کا چمچ
پہلے دہی کو پھینٹ کر اس میں بھنا زیرہ، ہری مرچ کا پیسٹ اور نمک ڈال کر مزید پھینٹ لیں۔
اب سرونگ باؤل میں پہلے اُبلے چنے اور اس پر دہی ڈال دیں۔
پھر بھیگی ہوئی پھلکیاں اور اُبلے آلو ڈال دیں۔
اس کے بعد اِملی کی چٹنی، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال دیں۔
آخر میں گول مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا اور اجوائن کو بھون کر پیس لیں اور چاٹ پر چھڑک دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.