چکن کے مزیدار چپلی کباب بنانے کا طریقہ

46

چکن چپلی کباب

اجزاء:
مرغی کا قیمہ : آدھ کلو
پیازچوپ کی ہوئی : آدھی پیالی
ہری مرچیں چوپ کی ہوئی : 4 عدد
ٹماٹرچوپ کیا ہوا : ایک عدد
ادرک چوپ کیا ہوا : ایک کھانے کا چمچہ
ہر ا دھنیاچوپ کیا ہوا : چوتھائی پیالی
بیسن چھنا ہوا : چوتھائی پیالی
کٹی ُہوئی لال مرچ : 2چائے کے چمچے
پسا ہوا گرم مصالحہ : 2چائے کے چمچے
کٹا ہوا دھنیا۔۔۔ : ایک کھانے کا چمچہ
انار دانے کٹے ہوئے : ایک کھانے کا چمچہ
نمک۔۔۔ : ایک چائے کا چمچہ
تیل : تلنے کیلئے
ٹماٹو کیچپ : ہمراہ پیش کرنے کیلئے
قیمے میں تمام اجزاء ملالیں۔ اس آمیزے کی بڑے سائز کی ٹکیاں بنائیں۔ فرائننگ پین میں تیل گرم کریں اور کباب تل کر ڈش میں نکالیں۔ اسے ٹماٹو کیچپ کے ہمراہ پیش کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.