بٹ کڑاہی جیسی مزیدار کڑاہی گھر پر خود بنائے

87

بٹ کڑاہی

اجزاء:
بٹ کڑاہی اتنی مشہور ہے کہ لاہور سے ہوتے ہوئے اب کراچی سمیت کئی شہروں میں اس کو بنایا جانے لگا ہے اور لوگ بھی اسے بھرپور پسند کر رہے ہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے بٹ کڑاہی بنانے کی ترکیب۔
بٹ کڑاہی
اجزاء
مٹن ایک کلو
پیاز دو عدد
ٹماٹر 3 عدد
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ضرورت
پانی ایک گلاس
اردک لہسن چند ٹکڑے ثابت
مکھن 200 گرام
ثابت ہری مرچیں 4 سے 5 عدد
ثابت لال مرچ 3 عدد
دہی 200 گرام
ہرا دھنیا گارنش کے لیے
کالی مرچ گارنش کے لئے ایک سے 2 چٹکی
گرم مصالحہ گارنش کے لئے ایک سے دو چٹکی
ادرک باریک کٹی ہوئی گارنش کے لئے
ایک پریشر کوکر لیں اس میں ایک گلو بکرے کا گوشت یا پھر مرغی کا گوشت ڈالیں، ساتھ ہی گول کٹی ہوئی پیاز اور دو ٹکڑوں میں کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں اس میں ایک گلاس پانی ثابت ادرک اور لہسن کے چند ٹکڑے اور حسبِ ذائقہ نمک کے ساتھ پسی لال مرچ شامل کر لیں 15 منٹ تک پکائیں، اب اس کو کوکر سے نکال کر کڑاہی میں پلٹ لیں، اب اس میں مکھن ڈالیں اور اسے مکھن گھُلنے تک خوب اچھی طرح پکائیں۔
پھر اس میں ہری مرچیں، ثابت لال مرچ اور دہی ڈال کر پکائیں پھر اس میں ہرا دھنیا کالی مرچ گرم مصالحہ ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں کہ تیل اوپر آ جائے آخر میں باریک کٹی ہوئی ادرک سے گارنش کریں اوپر سے چند لیموں کاٹ کر ڈالیں اور گرما گرم پیش کریں، لیجیئے تیار ہے مشہور بٹ کڑاہی جو ان کی اپنی ترکیب سے بتائی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.