لڑکیوں کے اسکول کو روشنی سے منور کرنے والی قندیل

کراچی: صوبہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی قندیل رحمٰن لڑکیوں کے لیے امید کی کرن بن گئیں، ان کی تنظیم اب تک کئی اسکولوں میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی قندیل رحمٰن کم عمر لڑکیوں کے لیے امید کی کرن بن گئیں۔ قندیل کی تنظیم سولر فار ہر لڑکیوں کے اسکولوں کو روشنی سے منور کر رہی ہے۔ یہ تنظیم پسماندہ علاقوں میں جہاں بجلی کی ناکافی سہولیات ہیں، لڑکیوں کے اسکول میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کر رہی ہے۔ قندیل کا کہنا ہے کہ اب تک وہ 8 اسکولوں کو سولر پینل فراہم کرچکی ہیں جو ہنزہ، اسکردو، مانسہرہ، چمن، قصور اور تھر میں واقع ہیں جبکہ ایک کمیونٹی کالج کو بھی سولر پینل کی سہولیات دی جاچکی ہیں۔ ان کے مطابق سولر پینلز اور ان کی تنصیب کے اخراجات پبلک فنڈنگ سے پورے کیے جاتے ہیں۔ قندیل کا کہنا ہے کہ اس سال ان کا ارادہ 30 اسکولوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرنا ہے تاہم اس کا انحصار اخراجات پر ہے۔

78

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.