خاتون کے مثانے سے 400 گرام کا پتھر نکل آیا

ہم سب نے گردے اور مثانے میں پتھری ہونے کے بارے میں تو سنا ہو گا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتائیں گے جن کے مثانے سے 400 گرام وزنی پتھر نکل آیا۔ ویتنامی خبر رساں ادارے کے مطابق 34 سالہ خاتون کو پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث مقامی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں خاتون کا سی ٹی اسکین کیا گیا تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے کہ ان کے مثانے میں کوئی بڑا اور ٹھوس مادہ موجود ہے۔بعدازاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر خاتون کی سرجری کی اور ان کے مثانے سے 10 سینٹی میٹر بڑے اور 400 گرام وزنی پتھر کو نکالا۔2014 کی ترکش جنرل آف یورولوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق 100 گرام سے زائد وزنی پتھر نکلنے کے بہت ہی کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2015 میں چین میں ایک 54 سالہ آدمی مثانے سے ایک ہزار 48 گرام وزنی پتھر نکل آیا تھا۔

49

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.