کویت میں ‘انٹرنیشنل ڈیجیٹل ٹیکس’ کا نیا نظام نافد

56

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں ‘انٹرنیشنل ڈیجیٹل ٹیکس’ کا نیا نظام تیار کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ، کویت بین الاقوامی ڈیجیٹل ٹیکس نظام کے تحت ٹیکس جمع کرے گا ، اور اس نئے نظام کو نافذ کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کویت کی وزارت خزانہ آئی ٹی ایس کے ایک جامع خدمات اور ٹیکس کے نظام کو نافذ کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے ٹیکس نظام کے نفاذ کے لئے جلد ہی ٹینڈرز طلب کیے جائیں گے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم میں بین الاقوامی ماہرین کی خدمات بھی شامل ہوں گی جو ٹیکس کے نئے نظام کی وضاحت کریں گے اور متعلقہ ایجنسیوں کو تربیت دیں گے۔

یاد رہے کہ ٹیکس کے نئے نظام کو سمجھنے والے ماہرین کے تجربات دوسرے ممالک سے حاصل کیے جائیں گے۔ یہ خلیج میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹیکس نظام ہوگا۔

نئے نظام کے نفاذ کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے ، اس دوران موجودہ اور آئندہ قوانین کو مدنظر رکھا جائے گا۔ نئے نظام میں کویتی شہریوں ، تارکین وطن اور کمپنیوں سے متعلق ٹیکس قوانین میں کسی بھی نئے فیصلے ، یا موجودہ نظام میں کسی قسم کی تبدیلی شامل ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.