انسانی اعضاء کھانے والانوجوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا-

89

عدالت نے ماں کو قتل کرکے انسانی اعضاء کھانے والےاسپین کےنوجوان کو 15 سال قید کی سزا سنادی۔

28 سالہ البرٹو گومیز کوبرطانوی میڈیا کےمطابق پولیس نے 2019 میں اس وقت گرفتار کیا، جب اس کی ماں کے گھر سے پلاسٹک کے ڈبوں میں کچھ انسانی اعضاء ملیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فروری 2019 میں البرٹو کے ایک دوست نے اس کی 60 سالہ والدہ کے مالی معاملات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی تھی -جس کے بعد پولیس نے خاتون کے کا گھرکا مکمل جائزہ لیا تھا، اور گھر سے خاتون کی باقیات پائی گئیں۔

یڈیا رپورٹس کے مطابق البرٹو پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے 15 سال قید کی سزا سنائی جب کہ عدالت نے البرٹو کو اپنے بھائی کو مالی امداد کے طور پر 73 ہزار امریکی ڈالر کی ادائیگی کے بھی احکاماتجاری کر دیے-

2019 میں 26 سالہ البرٹو نے ایک تنازع پر اپنی ماں کا گلہ دبا کر انہیں قتل کیا، جس کے بعد اس نے خاتون کی لاش کے ٹکڑے کردیے، اور جسم کے کچھ حصوں کو نہ صرف خود کھایا بلکہ کچھ اپنے کتے کو کھلانے کے لیے بھی رکھ لیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.