دوبارہ پلاسٹک بیگز پر پابندی حکومت اب کیا کرنے جارہی ہے؟

68

پلاسٹک سے بنے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہے اکستان دنیا کے ان128 ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں قانون پر عمل درآمد کرانے کیلئے حکومتی مشینری ناکام نظر آتی ہے۔

بڑی بڑی مارکیٹوں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹوروں میں پلاسٹک بیگز کھلے عام زیر استعمال ہو رہے ہیں حکومتی اور عدالتی احکامات کو نظر انداز کر رہےہیں
سال2019کے ماہ اگست میں حکومت کی جانب سے اس قانون کا اطلاق کیا گیا تھا جس کے تحت پولیتھین سے بنے پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کورونا وبا کے بعد معاشی صورتحال اور دیگر مسائل نے جنم لیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ پیچھے چلا گیا تھا۔

اب دوبارہ اس مسئلہ کی جانب ہماری مکمل توجہ ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ تمام متعلقہ محکموں اور تاجر برادری کے ساتھ مشا و ر ت کی ہے اور اس مہم کو دوبارہ شروع کیا جائے گا تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔

اس حوالے سے عوام کے ذہنوں میں شعور اجاگر کرنا ہوگا حمزہ شفقات نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے نقصانات کو سمجھ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.