سندھ حکومت نے مزارات کو کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ کر دیا:

212

کل سے سندھ بھر کے مزارات کھول دیئے جائیں گے، وزیر اوقاف سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا وبا کی دوسری لہر کے باعث مزارات کو مکمل ایس او پیز کے تحت کھولا جارہا ہے۔

انور سیال صوبائی وزیر اوقاف سہیل کا کہنا ہے کہ مزارات پر ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے
سہیل انور سیال کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کل سے سندھ بھر کے مزارات کھول دیئے جائیں گے، کرونا وبا کی دوسری لہر کے باعث مزارات کو مکمل ایس او پیز کے تحت کھولا جارہا ہے۔

مز ید سندھ حکومت کی طر ف سے کرونا کے حوالے سے نئی ایس او پیز جاری کی گئیں تھی جن کے تحت مارکیٹیں، شادی ہالز، شاپنگ مالز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سندھ حکومت کی طر ف سے ایس اوپیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق 28 فروری تک لاگو رہے گا، نئے ایس او پیز کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی دفاتر میں نصف عملہ گھروں سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گا۔

اطلا عا ت میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ، شاپنگ مالز، شادی ہال، دیگر تجارتی مقامات ہفتے میں 6 روز کھلیں گے، مارکیٹیں، تجارتی مراکز صبح 6 سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔

داخلہ سندھ محکمہ کا کہنا ہے کہ اسپتال، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں، بیکریاں پمپس مستثنیٰ ہوں گے جبکہ تفریحی پارکس شام چھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

داخلہ سندھ نے کہا کہ شادیوں میں صرف 300 افراد کو دعوت کی اجازت ہوگی، شادیوں میں انڈور کھانے اور بوفے پر پابندی برقرار رہے گی، ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور ڈلیوری اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔

گذشتہ سال چوبیس نومبر کو این سی او سی کی روشنی میں تمام اجتماعات کے انِ ڈور مقامات، کاروباری مراکز میں انِڈور جمز، کھیلوں کی اِنڈور سہولیات، سینما اور تھیٹر کے علاوہ مزارات بند کردئیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.