اپوزیشن کیطرف سے پیسہ اور لالچ کے باوجود فتح ہماری ہے وزیراعظم عمران خان

96

تفصیلات زرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات 2021میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے وزیر اعظم عمران خان تیار ہیں‌، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ، ظہرانے میں سینیٹ کے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کے ساتھ تمام اتحادی جماعتوں نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک طرف پورا مافیا کھڑا ہے ، ہم نظام میں تبدیلی لا رہے ہیں اور لوٹ مار کا بازار ختم کر کے غریب کےحالات بہتربناناچاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ہو یا قومی اسمبلی ترجیح عوامی مفاد ہے، ہمارا مقصد فلاحی ریاست کی طرف متو جہ ہے اسٹیٹس کو اور مافیا کو شکست دینی ہے، سینیٹ ہماری آواز ہے، حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے اور فتح ہماری ہوگی، اس بار سینیٹ میں ہماری تعداد دوسروں سے زیادہ ہوگی۔

تمام اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا وزیراعظم نے خوشگوار ماحول میں اتحادیوں سے بھی گفتگو کی ، اور تمام ارکان نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے پر اتفاق کیا۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئےہر طرح کا طریقہ استعمال کررہی ہیں، میں اسی لیے شفاف انتخابات کےلیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا، اراکین سے رابطے ہورہے ہیں مگر ہم ایک ساتھ ہیں، اپوزیشن کی طرف سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانے میں کہا ہے کہ اسٹیٹس کو اور مافیا کو شکست دینی ہے، فتح ہماری ہوگی اور حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.