ادادکارہ مومل شیخ نے والد جاوید شیخ کا راز فاش کر دیا

72

 مشہور اداکارہ مومل شیخ نے نجی شو میں اپنی فیملی کے بارے میں انکشاف کیا ہے،ان  کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے ہمیشہ انھیں اور اپنے بھائی شہزاد شیخ کو اپنے والد اور اپنی فیملی کے قریب رکھا اور ہمیں ان سے کبھی دور رہنے نہیں دیا لہذا والدین کی جدائی نے ہمیں بکھرنے نہیں دیا۔

 

مومل شیخ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں اپنی والدہ زینت منگی کے ساتھ شرکت کی تھی، اور اپنے والدین اور اپنے والد کی دوسری شادی سے علیحدگی کے بارے میں بات کی تھی۔

"ہر کوئی بابا ( جاوید شیخ ) کو جانتا تھا لیکن میری ماں کو کوئی نہیں جانتا تھا ، لوگ صرف ہماری فیملی سے متعلق باتیں بنا رہے تھے-

بابا کی دوسری شادی کو لے کرہمارے اسکول کے دوستوں اور ہر طرف سے سنی جا رہی تھی، لیکن پھر بھی اہماری والدہ نے ہمیں مضبوط بننے کی تعلیم دی۔

دوسری طرف ، ان کی اہلیہ زینت منگی جاوید شیخ سے علیحدگی اختیار کرنے اور ان کا ذکر کرنے پر اشک بار ہو گئیں-

 

اپنی والدہ کو افسردہ دیکھ کر مومل شیخ نے کہا کہ میری والدہ اب بھی بابا سے پیار کرتی ہیں ، وہ اب بھی سرخ لپ اسٹک اور بوسکی کا جوڑا پہنتی ہیں ، میں ان سے پوچھتی ہوں کہ یہ محبت کیا ہے؟اب ایسا کرنے کا کیا مقصد ہے؟

 

مومل شیخ نے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی سے پہلے ، والد ہمارے ساتھ صرف آتے تھے ، لیکن میں نے اپنے والد کے ساتھ اپنی شادی پر یہ شرط رکھی تھی کہ اگر وہ گھر آجائے گے،تو وہ شادی کرے گی ورنہ نہیں۔

 

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 26 سال بعد ایک بار پھر سب کچھ ٹھیک ہے ، اب جب بھی وہ گھر آجاتی ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ ہم سب ایک ہیں۔

 

زینت منگی کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ، جاوید شیخ نے برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ سلمیٰ آغا سے شادی کرلی۔

 

اس سے قبل سپر اسٹار جاوید شیخ کی اداکارہ زینت منگی سے شادی ہوئی تھی جس کے ساتھ ان کا ایک بیٹا شہزاد شیخ اور ایک بیٹی مومل شیخ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.