7کلویورینیم بھارتی شخص سے بر آمد،بھارتی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ

84

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں سات کلونیچرل یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی حکام سے اس معاملے کی جامع تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں جوہری مواد یا قدرتی یورینیم ضبط کرنے سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں غیر مجاز شخص سے 7 کلوگرام یورینیم ضبط کیا گیا ، مبینہ طور پر 7 کلوگرام قدرتی یورینیم ضبط کرلیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ غیر مجاز شخص سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کے بارے میں بہت سارے سوالات اٹھائے گئے ہیں ، ایٹمی مواد کی حفاظت کو تمام ممالک کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں ، کتنی بڑی مقدار میں ایٹمی مواد ریاستی کنٹرول سے باہر ہے اور ہندوستانی حکام قدرتی یورینیم کی چوری کی وجوہات کی نشاندہی کریں-اور ہمیں معلومات فراہم کرے-تاکہ اس پر سخت ایکشن لیا جائے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.