گھر میں بازار جیسا مہنگا ڈٹرجنٹ پاؤڈر تیار کرنے کا طریقہ

90

اب وقت بدل رہا ہے اور مہنگائی اتنی ہے کہ ہمیں اپنے خرچوں کو ہر صورت کم کرنا ہوگا تاکہ مستقبل کے لئے بھی کچھ کیا جا سکے۔

 

اس ہی لئے آج ہم آپ کے لئے ایک ایسا طریقہ لائے ہیں جس سے آپ گھر میں بازار جیسا مہنگا ڈٹرجنٹ پاؤڈر بنا سکتے ہیں اور اس سے کپڑے بھی ہو جائیں گے ایک دم چمکدار وہ بھی کم سے کم خرچے میں تیار کر سکتے ہیں-

گھر میں بازار جیسا ڈٹرجنٹ بنانے کا طریقہ

• 45 گرام واشنگ سوڈا لیں۔
• 45 گرام صابن لیں۔
• ڈھائی لیٹر پانی لیں۔
• اب ایک پڑا پیالہ لیں، جسے چولہے پر گرم کیا جا سکتا ہو اور اسے چولہے پر رکھ دیں۔
• اب اس پیالے میں ڈھائی لیٹر پانی ڈال کر اسے اُبلنے تک پکائیں۔
• اب اُبلتے پانی میں 45 گرام صابن کو میش کر کے ڈالیں اور اتنا پکائیں کہ یہ گھل جائے۔

• پھر اس میں 45 گرام واشنگ سوڈا ڈال کر چلائیں جب تک کہ یہ بھی اچھی طرح گھُل نہ جائے۔

• اب چولہا بند کر دیں اور اس مکسچر کو 12 گھنٹوں کے لئے یوں ہی پڑا رہنے دیں۔
• 12 گھنٹوں بعد جب یہ مکسچر گاڑھا ہو جائے تو اسے کسی صاف بوتل میں بھر لیں اور جب بھی کپڑے دھوئیں اس ڈٹرجنٹ کا استعمال کریں آپ اس ڈٹرجنٹ کو کم سے کم بھی 40 بار استعمال میں لا سکتے ہیں-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.