فلک نے کھری کھری سنا دی سارہ کو روزانہ گلاب دینے پر تنقید

84

گلوکار فلک شبیر ہردن اپنی بیوی سارہ خان کے لیے پھول لے کر آتے ہیں اور وہ سارہ کا ردِ عمل ریکارڈ کرنے کے لیے ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔

فلک شبیر سارہ کو پھول دیتے وقت کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آئے دن شیئر کر رہے ہوتے ہیں۔

فلک شبیرکو حال ہی میں روزانہ سارہ کو پھول دینے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے خاموش رہنے کی بجائے صارف کو کھری کھری سنا دی۔

فلک کی حالیہ ویڈیو میں ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ‘انہیں اپنے روزانہ کے اس ڈرامے کو بند کرنے کی ضرورت ہے، توبہ’۔

فلک شبیر بھی اس تنقید کو برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘تو پھر آپ یہاں سے تشریف لے جاسکتی ہیں’۔

گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں اداکارہ سارہ خان نے اچانک گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.