مقبول ترین ‘دی کپل شرما شو’ کے میزبان کپل شرما کے گھر بیٹے کی یپیدائش:

130

مشہو ر کامیڈین کپل شرما کے ہاں پیر کی صبح کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان کپل شرما نے ٹوئٹر پر کیا۔
کپل شرما نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج صبح ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹے کی ماں گنی چھتراہ اور وہ بالکل ٹھیک ہیں’۔
کامیڈین کپل شرما نے کہا کہ آپ تمام تر لوگوں کے پیار، محبت اور دعاؤں کا بے حد شکریہ۔

گزشتہ ہفتے کپل شرما نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنا شو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.